• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا عبدالخبیر آزاد کی ویٹی کن سٹی میں پوپ لیو سے ملاقات

تصویر:سوشل میڈیا
تصویر:سوشل میڈیا

چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے ویٹی کن سٹی میں پوپ لیو سے ملاقات کی، جس میں دنیا میں امن، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ، پیغامِ پاکستان کے تسلسل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر دنیا بھر سے علماء، مذہبی اسکالرز اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے اپنے خطاب میں پُرتشدد رویوں کے خاتمے اور احترامِ انسانیت کو عام کرنے پر زور دیا۔

پوپ لیو نے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو انٹرفیتھ ہارمنی (بین المذاہب ہم آہنگی) کی آج پہلے سے زیادہ ضرورت ہے، انہوں نے بین المذاہب مکالمے کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے اس موقع پر پوپ لیو کو پاکستان کا عظیم قومی بیانیہ پیغامِ پاکستان پیش کیا، جسے پاپ لیو نے سراہا اور خوش آئند قرار دیا۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے پوپ لیو کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

قومی خبریں سے مزید