• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: کالعدم جماعت کے نائب امیر کا مزید 6 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کالعدم جماعت کے نائب امیر ملزم ظہیر الحسن شاہ کا 6 دن کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

کالعدم جماعت کے نائب امیر کو انسدادِ دہشت گردی عدالت میں  پیش کیا گیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ملزم ظہیر الحسن شاہ کو 5 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

پولیس نے آج ملزم کو 10 دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا تھا۔

دورانِ سماعت پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا آواز کا میچنگ ٹیسٹ اور فوٹو فارمیٹنگ ٹیسٹ ابھی تک نہیں ہو سکا۔ ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

اس موقع پر ملزم کے وکیل نے استدعا کی کہ ملزم کا 2 بار جسمانی ریمانڈ ہو چکا ہے، مزید جسمانی ریمانڈ نہ دیا جائے۔

واضح رہے کہ ملزم کے خلاف اشتعال انگیرز تقریر کا تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج ہے۔

قومی خبریں سے مزید