پاکستان میں مقیم غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے طورخم سرحدی گزرگاہ کھول دی گئی۔
خیبر کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق غیرقانونی طور پر مقیم افغانی شہریوں کی بےدخلی کے لیے گزشتہ روز طورخم سرحد کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اپنے وطن واپسی کےلیے سیکڑوں افغان شہری طورخم امیگریشن پوائنٹ پہنچ گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ تجارت اور پیدل آمدورفت کے لیے بدستور بند رہے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاک افغان کشیدگی کے باعث 11 اکتوبر کو طورخم سرحد کو بند کر دیا گیا تھا۔