آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی میں کتوں کے مختلف حملوں میں 11 بچے زخمی ہو گئے۔
ریسکیو کے ذرائع کے مطابق کوٹلی کے علاقے پناگ میں گزشتہ شب کتے کے کاٹنے سے 11 بچے زخمی ہوئے تھے، زخمی بچوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی بچوں کو ابتدائی طبی امداد اور ویکسینیشن لگانے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔
کتوں کی جانب سے بچوں پر حملے کے بعد شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر پاگل کتوں کا خاتمہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق پاگل کتوں کو پکڑنے اور تلفی کے لیے مزید اقدامات اور کارروائی جاری ہے۔