• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا پاکستان سمیت کئی ممالک کی جانب سے جوہری تجربات کرنے کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ : فوٹو اے ایف پی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ : فوٹو اے ایف پی 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین، روس، شمالی کوریا اور پاکستان سمیت کئی ممالک کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے تجربات کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس اور چین جوہری ہتھیاروں کے ٹیسٹ کرتے ہیں، شمالی کوریا، پاکستان تجربات کر رہے ہیں، لیکن وہ جاکر کسی کو نہیں بتاتے۔

امریکی صدر نے کہا کہ یہ ایک بڑی دنیا ہے، آپ نہیں جانتے کہ وہ کہاں ٹیسٹ کر رہے ہیں، وہ زمین کے نیچے ٹیسٹ کرتے ہیں، جہاں لوگ نہیں جانتے کہ ٹیسٹ کے دوران کیا ہو رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ  آپ کو زمین تھوڑی ہلتی محسوس ہوتی ہے، اب ہمیں بھی ٹیسٹ کرنا ہوگا۔

دوسری جانب اس سے قبل امریکی وزیرِ توانائی کرس رائٹ نے کہا کہ امریکا فی الحال جوہری دھماکوں کے تجربات کی منصوبہ بندی نہیں کر رہا۔

فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کرس رائٹ کا کہنا تھا کہ جوہری ہتھیاروں کے تجربات دھماکوں پر مشتمل نہیں ہوں گے، ہم جس قسم کے ٹیسٹ کی بات کر رہے ہیں، وہ صرف سسٹم ٹیسٹ ہیں، یہ جوہری دھماکے نہیں ہیں بلکہ انہیں ہم نان کریٹیکل ایکسپلوژنز کہتے ہیں۔

کرس رائٹ کے مطابق یہ تجربات ایسے تمام حصوں پر مشتمل ہوتے ہیں جو جوہری ہتھیار کو متحرک کرنے کے لیے ضروری ہوتے ہیں مگر ان میں جوہری مواد کا دھماکہ شامل نہیں ہوتا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید