کراچی کے علاقے ابو الحسن اصفہانی روڈ کے قریب ڈیڑھ ماہ قبل ندی میں ڈوبنے والی خاتون ڈاکٹر کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔
ڈیڑھ ماہ قبل ندی میں مبینہ طور پر خاتون ڈاکٹر کے ڈوبنے کا کچھ پتہ نہ چل سکا، واقعہ 14 ستمبر کی شب پیش آیا تھا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں خاتون ڈاکٹر نے خود چھلانگ لگائی تھی، واقعے سے قبل شوہر سے تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کے ایک ماہ بعد بھی خاتون ڈاکٹر کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن کیا گیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق کچھ روز بعد اطلاعات موصول ہوئیں کہ خاتون ڈاکٹر مبینہ طور پر آبائی علاقے گلگت روانہ ہوگئی ہیں، وہاں بھی خاتون ڈاکٹر کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔
پولیس کے مطابق خاتون ڈاکٹر کے شوہر کو گرفتار کرکے تفتیش کی گئی تھی، لیکن اب خاتون ڈاکٹر کا شوہر ضمانت پر رہا ہوچکا ہے۔