گلوکار نعمان جاوید نے اپنی سابقہ اہلیہ اور معروف گلوکارہ فریحہ پرویز سے متعلق بات کرنے سے انکار کردیا۔
یوٹیوبر شیخ قاسم کو انٹرویو دینے کے دوران جب ان سے فریحہ پرویز سے متعلق سوال کیا گیا کہ آپ کی ان سے کیسے ملاقات ہوئی تھی، آپ کیا کہنا چاہیں گے؟
جس کے جواب میں نعمان جاوید نے کہا کہ میں اب اس موضوع پر بات کرنا نہیں چاہتا، کیونکہ وہ اب میرے ساتھ منسلک نہیں ہیں، اس پر بات کرنا مناسب نہیں۔
گلوکار نعمان جاوید نے کہا کہ جو لوگ اب آپ کی زندگی کا حصہ نہیں ہیں، ان پر بات کرنا بری بات ہے، ہر کسی کی ذاتی زندگی ہے، میں کوئی ایسی بات نہیں کروں گا جس کی وجہ سے کسی کی زندگی میں کوئی پریشانی ہو، یہ مجھے اچھا نہیں لگتا۔
نعمان جاوید نے مزید کہا کہ میں نہیں جانتا کہ اب ان کی زندگی میں کیا چل رہا ہے، میرے پاس ان کیلئے سوائے عزت اور دعا کے کچھ بھی نہیں ہے۔
خیال رہے کہ پتنگ باز سجناں فیم گلوکارہ فریحہ پرویز کی کئی سال قبل اپنے دوسرے شوہر گلوکار نعمان جاوید سے علیحدگی ہوگئی تھی۔