• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹ کو زمین بوس کر دیا گیا: محکمہ ماحولیات پنجاب

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

محکمۂ ماحولیات پنجاب نے لاہور میں انسدادِ اسموگ آپریشن کے تحت آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹ کو زمین بوس کر دیا۔

محکمۂ ماحولیات پنجاب کے ترجمان کے مطابق ایک ہی رات میں دو بار سرکاری سِیل توڑنے والے ملزم کو بھی گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

محکمۂ ماحولیات پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صنعتی یونٹ سے بھاری مقدار میں کاربن کے تھیلے، غیر قانونی اسٹوریج اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیرِ اطلاعات پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خصوصی مانیٹرنگ ٹیموں کی انسدادِ اسموگ آپریشن کے تحت 24 گھنٹے نگرانی جاری ہے، صنعتی اسموگ کے خلاف فیصلہ کُن آپریشن جاری رہے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماحول سے کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، سِیل توڑنے والے صنعتی مافیا کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید