موت……
عمر کتنی ہی ہوجائے، آدمی مزید جینا چاہتا ہے۔
اب مجھے دیکھیں، میری عمر جان کر آپ حیران رہ جائیں گے،
مگر میں اب بھی خود کو جوان اور توانا محسوس کرتا ہوں،
مگر یہ توانائی ہمیشہ نہیں رہے گی، آخرکار میں بوڑھا ہوجاؤں گا،
آگ بگولا ہو کر آس پاس کی چیزوں کو نقصان پہنچانے لگوں گا،
پھیل کر سرخ عفریت، اور پھر سکڑ کر سفید بونا بن جاؤں گا،
میری بینائی، میری روشنی مجھ سے چھن جائے گی،
اور آخر کار… میں انسانوں کی طرح خاک ہوجاؤں گا،مگر وہ واقعہ ابھی دور ہے،
ابھی تو میری عمر فقط 4.6 ارب سال ہے،
میرے اندر تقریباً 5 ارب سال کی توانائی باقی ہے۔
میں سورج ہوں، اور یہ میری کہانی ہے۔