• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم سب ان کے ساتھ ہیں، ہیما مالنی کا دھرمیندر کی صحت سے متعلق بیان

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی نے اپنے شوہر اور لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ اس وقت ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے ہیما مالنی نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور دھرمیندر کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست کی۔

انہوں نے دھرمیندر کی حالیہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں سب کی شکر گزار ہوں جو دھرم جی کی خیریت کے بارے میں فکر مند ہیں۔ وہ اسپتال میں داخل ہیں، ان کی مسلسل دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔ براہ کرم ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

89 سالہ اداکار گزشتہ ایک ہفتے سے زائد عرصے سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔


پیر کی شام ہیما مالنی اپنے شوہر دھرمیندر سے ملنے آئی تھیں۔ کچھ دیر بعد ان کے بیٹے بوبی دیول اور سنی دیول بھی اپنے والد کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے۔

دھرمیندر کی ٹیم کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں مداحوں کو یقین دلایا گیا کہ ان کی حالت مستحکم ہے۔ مزید بیانات اور اپ ڈیٹس وقتاً فوقتاً فراہم کیے جائیں گے۔ ہم سب سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں اور خاندان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔

دھرمیندر، جو 8 دسمبر 2025 کو 90 سال کے ہو جائیں گے، نے رواں سال اپریل میں آنکھ کی گرافٹ سرجری کرائی تھی۔ عمر کے اس حصے میں بھی وہ فلمی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

انہیں آخری بار فلم ’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘ میں شاہد کپور اور کیرتی سنن کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ ان کی آنے والی فلم ’اکیس‘، جس کی ہدایت سری رام راگھوان نے دی ہے، میں امیتابھ بچن کے نواسے آگستیا نندا اپنا فلمی ڈیبیو کر رہے ہیں۔ یہ فلم 25 دسمبر 2025 کو ریلیز کی جائے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید