پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ووٹ پر کی گئی ترمیم پائیدار نہیں ہوگی۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بیرسٹر علی ظفر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے گفتگو کی اور 27ویں ترمیم سمیت دیگر امور پر بات کی۔
پی ٹی آئی سینیٹر کا کہنا تھا کہ 27ویں ترمیم کے خلاف اپیل دائر کی جاسکتی میں مگر مسئلہ یہ ہے اپیل کس عدالت میں دائر کی جائے؟
انہوں نے کہا کہ اپیل سپریم کورٹ میں کی جائے یا آئینی عدالت میں، اگر آئینی عدالت میں جائیں گے تو پھر فیصلہ مشکل ہے۔
بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ ان 3 سینیٹرز کا تو نہیں پتا، سیف اللہ ابڑو نے سینیٹ میں ووٹ دیا، اپوزیشن کے ووٹ پر ترمیم کی جا رہی ہے، یہ پائیدار نہیں ہوگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ آئین کی خلاف ورزی کرکے اگر حکومت ووٹ لیتی ہے تو ترمیم کی بنیاد ہی دھاندلی پر ہے، غلطی کا احساس ہوگیا ہے، اب سینیٹرز کی نامزدگی دیکھ بھال کر کریں گے۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ دنیا کہ کسی آئین میں نہیں کہ قتل یا چوری پر اس لیے کارروائی نہ ہو کہ کرنے والا صدر مملکت رہا ہو۔