کسٹمز انفورسمنٹ ملتان نے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ ضبط کر لی۔
ایف بی آر حکام کے مطابق ملتان میں کارروائی کے دوران اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ ضبط کی گئی ہے، جس کی مالیت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ رواں ماہ غیر ملکی سگریٹس کے ساڑھے 10 ہزار پیکٹ،21 لاکھ 40 ہزار اسٹکس پکڑی گئیں۔