• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد خان سوشل میڈیا سے دور کیوں رہتے ہیں؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار و گلوکار فواد خان نے سوشل میڈیا سے دور رہنے کی وجہ بتا دی۔

فواد خان نے حالی ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ آپ سوشل میڈیا پر نظر کیوں نہیں آتے؟

اُنہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ بہت سارے لوگ سوشل میڈیا کے فعال صارفین ہیں تو اگر میں سوشل میڈیا کے استعمال کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کروں گا تو اُنہیں برا لگ جائے گا۔ 

اداکار نے مزید کہا کہ میں مختصراََ میں اتنا کہنا چاہوں گا کہ اگر مداح مجھ سے ملنا چاہتے ہیں تو مجھے ان سے مل کر خوشی ہوگی اور ان سے بات کرنا اچھا لگے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک ایسی چیز ہے کہ اگر اس کا استعمال کرنا شروع کر دیا جائے تو انسان کو اس کی عادت ہوجاتی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اگر میں نے سوشل میڈیا کا استعمال کرنا شروع کیا تو مجھے بھی اس کی عادت ہو جائے گی۔

فواد خان نے مزید کہا کہ میں ایک جذباتی آدمی ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ اگر ایک بار جذباتی انسان سوشل میڈیا کا استعمال کرنے لگ گیا تو پھر خود پر کنٹرول کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید