پاکستان کے معروف اداکار بلال عباس خان نے اپنے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے متعلق مداحوں کو خبردار کر دیا۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے اسٹوری شیئر کرکے مداحوں اور فالوورز کو جعل سازوں سے ہوشیار کردیا۔
انہوں نے انسٹااسٹوری میں اپنے نام سے منسوب سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک کے پیج کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جو تصدیق شدہ اکاؤنٹ ہے۔
اداکار کے مطابق مذکورہ تصدیق شدہ اکاؤنٹ ان کا نہیں، جعلی آئی ڈی ہے۔
بلال عباس کا کہنا ہے کہ میں فیس بُک پر نہیں ہوں، نہ میرے پاس فیس بُک ایپ موجود ہے۔ مذکورہ جعل ساز میری مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ آواز کا استعمال کر رہا ہے، ایڈیٹڈ فوٹوز کے ذریعے لوگوں کو بیوقوف بنا رہا ہے۔
انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ مذکورہ جعلی اکاؤنٹ کو رپورٹ اور بلاک کریں اور اس پر یا اس طرح کے کسی بھی فیس بُک پیج پر یقین نہ کریں۔