• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا انسانوں اور جنوں کی شادیوں ممکن ہے؟ رائٹر سید نبیل نے بتا دیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ڈرامہ سیریل ’جن کی شادی ان کی شادی‘ کے رائٹر سید نبیل نے انسانوں اور جنوں کی شادیوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

ان دنوں نجی ٹی وی چینل پر ایک ہارر کامیڈی ڈرامہ سیریل ’جن کی شادی ان کی شادی‘ آن ایئر ہے، جس میں انسانوں اور جنوں کی شادیوں کا تصور پیش کیا جا رہا ہے۔

حال ہی میں رائٹر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے ڈرامے میں پیش کیے گئے تصور پر وضاحت دی۔

انہوں نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ جنوں پر یقین رکھتے ہیں، یہ مخلوق موجود ہے تو ایسا ممکن ہے، جب اس ڈرامے کی کہانی کے لیے میں تحقیق کر رہا تھا تو میں مختلف لوگوں سے ملا جنہوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ایسا ممکن ہے، تاہم اگر اسلام کی روح سے دیکھیں تو اسے ناپسندیدہ قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ میرا بھی ایک جن سے واسطہ پڑا تھا، اس نے میرے معاملات خراب کرنے کی کوشش کی تھی مگر اب وہ جن موجود نہیں ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید