• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم دوستیاں نہیں، کام دیکھ کر بات کرتے ہیں، نادیہ خان کا سید جبران کو جواب

--کولاج فوٹو: فائل
--کولاج فوٹو: فائل

پاکستان کی معروف میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے حال ہی میں اداکار سید جبران کی جانب سے کی گئی تنقید کا جواب دے دیا۔

نادیہ خان ان دنوں ڈراموں کے ریویو شو کی وجہ سے خاصی سرگرم ہیں، جہاں وہ اور اُن کی ٹیم مختلف ڈراموں، اداکاروں اور پروڈکشنز پر کھل کر رائے دیتے ہیں۔

سید جبران نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اداکاروں کو اپنے ساتھی اداکاروں پر تنقید نہیں کرنی چاہیے کیونکہ وہ جان پہچان کی وجہ سے جانبدار ہوسکتے ہیں۔

اس تنقید کے جواب میں نادیہ خان نے کہا کہ ایک پوڈکاسٹ تو ایسا ہے جو ہمارے ذکر کے بغیر مکمل ہی نہیں ہوتا۔ اس میں سید جبران سے ہمارے شو کے بارے میں پوچھا گیا، ان کا ردعمل تھوڑا عجیب تھا، انہوں نے کہا کہ ’اداکار تعصب رکھتے ہیں کیونکہ سب ایک دوسرے کے دوست ہوتے ہیں، لیکن ہم دوستی کی بنیاد پر کبھی جانبداری نہیں دکھاتے۔‘

نادیہ خان نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاج علی ہمارے دوست ہیں، لیکن ہم نے ایک ڈرامے میں اُس پر کھل کر تنقید کی تھی اور اُس نے برا نہیں مانا، اسی طرح ہم سید جبران کی بھی تعریف تب ہی کرتے ہیں جب وہ کوئی اچھا کام کریں، اُن کے سویرا ندیم والے ڈرامے میں ہم نے ان پر سخت تنقید کی تھی، تب بھی وہ ہمارے دوست تھے اور آج بھی ہیں، ہم دوستیاں نہیں، کام دیکھ کر بات کرتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید