• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آج 3 تھیٹر پلے پیش کیے جائیں گے

---فائل فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
---فائل فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

کراچی آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام 39 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول زور و شور سے جاری ہے۔

جنگ اور جیو کے اشتراک سے جاری عالمی ثقافتی میلے کا آج 22واں روز ہے۔

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آج دوپہر 2 بجے گفتگو کا سیشن جبکہ 3 بجے دیوار نگاری پر خصوصی نشست ہوگی، دیوار نگاری کے سیشن کے مہمانِ خصوصی میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ہوں گے۔

آج ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں فلم اسکریننگ میں لبنانی فلمز کی نمائش شام 4 بجے ہوگی۔

آج شام 7 بجے ​اسپین کا تھیٹر پلے ’ہیروز آف دی فورتھ ٹرننگ‘ جبکہ پاکستان کا تھیٹر پلے ’خودکشی سے پہلے‘ شام ساڑھے 8 بجے پیش کیا جائے گا۔

لبنانی تھیٹر گروپ کی جانب سے آج رات 8 بجے ’اسٹوریز فرام دی روم‘ پیش کیا جائے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید