میڈیا پرسنالٹی اور میزبان متھیرا کی فیشن شو میں ریمپ واک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
متھیرا اپنی بولڈ شخصیت اور کھلے اندازِ گفتگو کے باعث جانی جاتی ہیں، ایک فیشن ایونٹ میں سلک کے مشرقی لباس میں ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں، تاہم چونکہ وہ پیشہ ور ماڈل نہیں ہیں، اسی لیے ان کی واک صارفین کو متاثر نہ کر سکی۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے سامنے آئے جس میں صارفین نے ان کی واک اور مجموعی پرفارمنس پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، کچھ صارفین نے ان کے وزن میں اضافے پر بھی تنقید کی۔
واضح رہے کہ متھیرا بطور میزبان اور اینٹرٹینر کافی عرصے سے شوبز میں سرگرم ہیں اور اکثر اپنی ذاتی جدوجہد اور تجربات سے متعلق بھی کھل کر بات کرتی ہیں۔