• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر داخلہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، ٹریننگ ایکسچینج پروگرام پر اتفاق

فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا

سعودی عرب میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے ملاقات ہوئی جس میں پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے لیے ٹریننگ ایکسچینج پروگرام پر اتفاق ہوا۔

ملاقات میں سیکیورٹی امور اور دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

برمی مسلمانوں کے لیگل اسٹیٹس کا دیرینہ مسلہ حل کیے جانے سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔ سعودی وزیر داخلہ نے برمی مسلمانوں کے ایشو کے حل پر پاکستانی ہم منصب محسن نقوی سے اظہار تشکر کیا۔

پاکستان اور سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ورکنگ گروپ کی میٹنگ اگلے ماہ منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سعودی عرب ہر پاکستانی کا دوسرا گھر ہے، ہمیں سعودی عرب کے ساتھ پائیدار تعلقات پر فخر ہے۔

قومی خبریں سے مزید