• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف رضا میر اور شہناز شیخ کی 40 سال بعد جذباتی ری یونین

تصاویر:سوشل میڈیا
تصاویر:سوشل میڈیا

پاکستان کے کلاسک ڈرامے تنہائیاں کے کردار زین اور زارا کو نبھانے والے آصف رضا میر اور شہناز شیخ کی 40 سال بعد ملاقات ہوگئی۔

یہ ڈرامہ پاکستان ٹیلی ویژن (PTV) کے سنہرے دور کا حصہ تھا اور آج بھی ناظرین کی پسندیدہ کلاسیک ڈراموں میں شمار ہوتا ہے۔

آصف رضا میر نے زین کا کردار ادا کیا جبکہ شہناز شیخ زارا کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں، دونوں کی جوڑی آج بھی شائقین کے دلوں میں زندہ ہے، مگر پچھلے 40 سالوں سے دونوں اداکار ایک دوسرے سے نہیں ملے تھے۔

یہ جذباتی ری یونین PTV بلڈنگ کے اسی سیٹ پر ہوئی جہاں انہوں نے ڈرامے کا آخری سین فلمایا تھا اور یہ ملاقات ایک شو کے دوران ممکن ہوسکی۔

شہناز شیخ نے ملاقات کے دوران بتایا کہ مجھے کئی لوگوں سے پچھلے برسوں میں ملنے کا موقع نہیں ملا اور اب میں بے حد خوش ہوں کہ دوبارہ ان سے ملاقات ہو سکی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید