• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھ پر 27، 28 کیسز ہیں: چوہدری پرویز الہٰی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ہر جگہ مجھ پر کیسز ہیں۔ 27، 28 کیسز ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹر 20 فیصد سےکم ہوں تو وہ الیکشن نہیں ہوتا، لوگوں نے اس الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں دو سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ بار کونسلز کا الیکشن ہو رہا ہے وہاں بھی میری مصروفیت ہے۔میں ہر جگہ موجود ہوتا ہوں، ہر تیسرے دن پریس کانفرنس بھی کرتا ہوں۔

 منی لانڈرنگ کیس: پرویز الہٰی کے وکیل سے مزید معاونت طلب

اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ مقدمے میں چوہدری پرویز الہٰی کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جج نے پرویز الہٰی کے وکیل سے مزید معاونت طلب کرتے ہوئے کہا کہ کیس سے متعلق کچھ قانونی چیزوں پر معاونت درکار ہے۔

پرویز الہٰی کے وکیل نے کہا کہ سینئر وکیل عامر سعید آئندہ سماعت پر عدالت کی معاونت کریں گے۔

جس کے بعد عدالت نے کیس پر کارروائی 18 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید