پاکستانی ٹی وی کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو اپنی ممکنہ رومانوی زندگی کے بارے میں حیران کن اشارے دے دیے۔
مومنہ اقبال نے اپنے جنم دن کی تقریب ایک خوبصورت آؤٹ ڈور سیٹ اپ میں منائی۔ سفید پس منظر پر روشن Happy Birthday کا نیون سائن اور ان کے نام کے حروف خاص طور پر نمایاں تھے۔ مدھم روشنی اور پھولوں کی آرائش نے ماحول کو مزید دلکش بنایا، اداکارہ نے کریمی وائٹ لباس زیب تن کیا تھا۔
سالگرہ کی پوسٹ میں مومنہ نے ایک خفیہ شخص کے ساتھ تصویر شیئر کی، جس نے ان کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا اور انہوں نے اپنی انگوٹھی بھی تصویر میں نمایاں کی ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں اپنے خاندان اور اپنے خاص شخص کا بھی شکریہ ادا کیا، جس سے مداحوں میں ان کے منگنی یا رومانوی تعلقات سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔