• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیٹ پر سب سے زیادہ فلرٹنگ کون کرتا ہے؟ مہوش حیات نے بتا دیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

شوٹنگ کے دوران سیٹ پر سب سے زیادہ فلرٹنگ کون کرتا ہے؟ اس سلسلے میں پاکستانی معروف اداکارہ مہوش حیات ساتھی فنکاروں کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کردیا۔ 

ان دنوں مہوش حیات پاکستان سیلیبریٹی کرکٹ لیگ (PCCL) میں شرکت کے لیے امریکی ریاست ٹیکساس میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے ایک تقریب کے دوران میزبان کے مختلف سوالوں کے جوابات دیے۔

اسی دوران اداکارہ سے سوال پوچھا گیا کہ آپ سب سے زیادہ ہمایوں سعید، احسن خان، فہد مصطفیٰ اور اظفر رحمٰن کے ساتھ کام کرتی ہیں، ان چاروں میں سب سے زیادہ ’فلرٹ‘ کون کرتا ہے؟


پروگرام میں موجود شرکا نے بلاجھجک ہمایوں سعید کا نام لیا جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ ہمایوں فلرٹ نہیں کرتے لیکن ان کی نیچر ہی ایسی ہے کہ وہ ہر وقت ہنسی مذاق کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب سیٹ پر میں، ہمایوں اور ہدایت کار ندیم بیگ ایک ساتھ ہوتے ہیں تو ہمارا ایک ٹرائی اینگل (triangle) چل رہا ہوتا ہے کہ مہوش کے سب سے زیادہ قریب کون ہے؟، ہمارا یہ ہنسی مذاق چلتا رہتا ہے۔ یہ سب میرے فیملی فرینڈز کی طرح ہیں۔

تاہم جب اداکارہ سے ان چاروں اداکاروں کی درجہ بندی کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے سرفہرست ہمایوں سعید کو رکھا، دوسرے نمبر پر احسان خان، فہد مصطفیٰ کو اس فہرست میں تیسرا نمبر دیا جبکہ اظفر رحمٰن کے بارے میں کہا کہ وہ میرا بہترین دوست ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید