• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکن سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان کی امدادی پرواز میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

پاکستانی دفتر خارجہ نے سری لنکا کے سیلاب متاثرین کےلیے امدادی سامان لے جانے والی خصوصی پرواز میں تاخیر کی وجہ بتادی۔

ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی رویے کے باعث پاکستان کی سری لنکا کے سیلاب متاثرین کےلیے امدادی سامان لے جانے والی خصوصی پرواز تاخیر کا شکار ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ سری لنکا کے لیے پاکستانی امداد کو بھارت مسلسل روک رہا ہے، فلائٹ کو بھارتی کلیئرنگ کے انتظار میں 60 گھنٹے سے زائد کی تاخیر کا سامنا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی کل رات 48 گھنٹے بعد دی گئی جزوی فلائٹ کلیئرنس ناقابلِ عمل تھی، بھارتی رویے نے سری لنکن عوام کے لیے ہنگامی امدادی مشن کو شدید متاثر کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 410 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 336 تاحال لاپتہ ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ میں موجودہ تباہی کو 2004ء کے سونامی کے بعد بدترین قرار دیا جارہا ہے، جس میں 15 لاکھ افراد متاثر ہوچکے ہیں، زیادہ تباہی کانڈی ریجن میں آئی، جاں امواد کی تعداد 88 تک پہنچ چکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید