• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سورج ……

اسد محمد خاں کا قلم طلسماتی ہے، اُنہوں نے اردو ادب کو

باسودے کی مریم ، مئی دادا جیسے باکمال افسانے دیے۔

انوکھا لاڈلا، زمیں کی گود رنگ سے، امنگ سے بھری رہے،

موج بڑھے یا آندھی آئے جیسے یادگار گیت لکھے۔

مستنصر حسین تارڑ اور محمد حنیف سمیت کئی قلم کار

اُن کا شمار اردو کے بہتر فکشن نگاروں میں کرتے ہیں۔

کل صبح اُن سے ملاقات ہوئی۔ عمر اب 95 برس ہوچکی ہے۔

میں نے عقیدت سے پوچھا: آپ نے یہ مقام کیسے حاصل کیا؟

عظیم کہانی کار نے سرجھکا کر کہا: یہ اُن عظیم لوگوں کا ثمر ہے،

جن سے میں ملا… جن کی کتابیں پڑھیں۔

اُن کی انکساری دیکھ کر یہ فیصلہ کرنا مشکل ہوگیا کہ

’’وہ زیادہ روشن ہیں… یا کھڑکی کے باہر دمکتا سورج‘‘

تازہ ترین