مؤلف: ذوالفقار حسین شاہ کاظمی
صفحات: 128، قیمت: 400 روپے
ملنے کا پتا: چیئرمین تعلیم القرآن اکیڈمی، ہاؤس نمبر630، اسٹریٹ 44 سیکٹرجی-1/9، اسلام آباد۔
والدین اللہ تعالیٰ کی ایک اَن مول نعمت ہیں، جن کے حقوق کی پاس داری کی ہر مذہب و تہذیب میں تاکید کی گئی ہے، خاص طور پر دینِ اسلام میں اِن کے حقوق و فرائض بہت تفصیل سے بیان کیے گئے ہیں۔
جیسا کہ عنوان سے ظاہر ہے، زیرِ نظرکتاب بھی اِسی موضوع سے تعلق رکھتی ہے۔ مصنّف کا کہنا ہے کہ’’ اِس کتاب کا ایک مقصد تو شرعی رہنمائی سے آگاہ کرنا ہے، جب کہ نوجوانوں کو سچّے واقعات کے ذریعے یہ باور کروایا گیا ہے کہ والدین کی خدمت کام یابی کی ضمانت ہے۔‘‘