وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ موسمیاتی اقدامات اب اختیار کا نہیں بلکہ بقا کا تقاضا بن چکے ہیں۔
وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے نیروبی میں اقوام متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی کے ساتویں اجلاس میں شرکت کی، جس کا موضوع ایک مضبوط اور لچکدار کرۂ ارض کے لیے پائیدار حل تھا۔
اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اجتماعی، فوری اور منصفانہ اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فطرت اپنے اصولوں کے مطابق چلتی ہے اور اس کے ساتھ ناانصافی کا خمیازہ ہمیں ہی بھگتنا پڑتا ہے، اگر دنیا فوری اور مؤثر اقدامات نہ کرے تو ترقی پذیر ممالک کو ماحولیاتی نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اس موقع پر موسمیاتی مالی معاونت اور عالمی تعاون میں تیزی لانے کا بھی مطالبہ کیا ہے، موسمیاتی اقدامات اب بقا کی ناگزیر ضرورت ہیں۔