پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اچھا برا وقت آتا رہتا ہے، موجودہ وقت اچھا نہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کے دوران شوکت یوسفزئی نے کہا کہ کس قانون کے تحت بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں روکی جا رہی ہیں، نواز شریف جب جیل میں تھے تو کیا بلاول بھٹو ان سے ملاقات نہیں کرتے تھے؟ نواز شریف سے مشاورت کے لیے لوگ یہاں سے لندن جایا کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، دیگر الزامات بھی ختم ہوجائیں گے۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو کو سزا ہوئی تو لوگوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ختم ہوگئی لیکن ایسا نہیں ہوا۔
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، ہماری ہار جیت عوام کے ہاتھ میں ہوتی ہے۔