• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی کورنگی میں ٹرینیز انٹرنز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

ویڈیو گریپ۔
ویڈیو گریپ۔

پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی کورنگی میں ٹرینیز انٹرنز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

مسلح افواج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق صدر نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک ایڈوائزری بورڈ تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

مہمانِ خصوصی کا استقبال ایئر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی نے کیا۔

اکیڈمی میں پاکستان ایئر فورس، پاکستان نیوی اور دوست ممالک کے مجموعی طور پر 1155 ٹرینیز نے تربیت مکمل کی ہے۔ 

مہمانِ خصوصی نے پریڈ سے خطاب میں پاکستان ایئر فورس کی پیشہ ورانہ مہارت کو اجاگر کیا، جنگی تیاری اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ مقام پر گفتگو کی۔

—ویڈیو گریپ
—ویڈیو گریپ

صدر نیسٹپ نے کہا کہ اکیڈمی ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو کے وژن کے مطابق جدید اور مستقبل سے ہم آہنگ تربیت فراہم کر رہی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے پی اے ایف کی آپریشنل کامیابیوں اور تیاریوں کا ذکر بھی کیا۔

تقریب کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے ٹرینیز میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں، ایئر کرافٹ مین سارجنٹ احمد حسین عارف نے مجموعی بہترین کارکردگی پر چیف آف ایئر اسٹاف ٹرافی حاصل کی۔

ایئر کرافٹ مین حمزہ علی نے اصغر خان ٹرافی جیتی، ایئر کرافٹ مین احمد حسین عارف کو نور خان ٹرافی سے نوازا گیا۔

اکیڈمی سارجنٹ ایئر کرافٹ مین شفقت نور نے ایئر آفیسر کمانڈنگ ٹرافی حاصل کی۔

مہمانِ خصوصی نے اکیڈمی کے اساتذہ و عملے کی لگن اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔

قومی خبریں سے مزید