پنجاب کے ضلع خانیوال کے علاقے کبیر والا تھانہ سٹی کی حدود سےایک ماہ سے لاپتہ خاتون کی لاش اپنے ہی گھر سے مل گئی، خاتون کو بہو اور پوتے نے مبینہ طور پر گلا گھونٹ کر قتل کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سونے کی بالیاں، چین، نقدی کے لالچ میں قتل کیا۔
پوتے نے قتل کو گمشدگی ظاہر کرنے کے لیے 3 روز قبل پولیس کو درخواست دی تھی، پولیس نے مشکوک حرکات پر بہو اور پوتے سے تفتیش کی۔
دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایک ماہ سے دفن لاش اور آلۂ قتل پولیس نے قبضے میں لے کر واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔