پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکلوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے درخواست پر سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر کے کل جواب طلب کرلیا۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 2024ء میں سابق وفاقی وزیر عثمان ڈار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا گیا تھا، وفاقی حکومت نے بغیر مؤقف سنے دوبارہ نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا۔
لاہور ہائیکورٹ سے عثمان ڈار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔