کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں 847 افراد جاں بحق اور 11 ہزار 990 زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق رواں سال ہیوی ٹریفک سے جاں بحق افراد کی تعداد 256 ہے، جن میں ڈمپر کی ٹکر سے 44، ٹریلر سے 99، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 60 افراد جاں بحق ہوئے۔
منی ٹرک کی ٹکر سے 20 اور بس کی ٹکر سے 33 افراد جان سے گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد میں 663 مرد، 87 خواتین اور 97 بچے شامل ہیں۔