• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کا ایک بار پھر وفاق سے فنڈز کی ادائیگی کا مطالبہ

خیبر پختونخوا نے ایک بار پھر وفاق سے فنڈز کی ادائیگی کا مطالبہ  کردیا۔

مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے صوبے کے مالی بحران پر وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے مالی سال 26-2025 کے پہلے 6 ماہ میں کم فنڈز جاری کیے، ضم اضلاع کیلئے مختص 292 ارب روپے میں سے صرف 56 ارب روپے جاری کیے گئے۔

خط میں کہا گیا کہ جاری فنڈز سالانہ بجٹ کا 19 فیصد بنتے ہیں، وفاق سے فنڈز نہ ملنے پر کے پی نے اپنے وسائل سے 16.4 ارب روپے جاری کیے، کم فنڈز کے باعث کے پی کا 157 ارب روپے کا سرپلس بجٹ متاثر ہوسکتا ہے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ وفاق سے فنڈز نہ ملنے پر صحت، تعلیم اور ترقیاتی منصوبے متاثر ہیں اور ضم اضلاع مالی بحران کا شکار ہیں۔

قومی خبریں سے مزید