• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیں خیبر پختونخوا کے عوام کے مسائل کا مکمل ادراک ہے، صوبے میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ترجیح ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندگان نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، عوام کو درپیش مسائل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

شرکاء نے کہا کہ خیبر پخونخوا حکومت ناکام ہوچکی ہے، گورننس نام کی کوئی چیز نہیں، صحت، تعلیم، انفرااسٹرکچر اور عوامی فلاح کے لیے کوئی واضح پالیسی موجود نہیں۔

وزیراعظم نےعوامی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ عوامی مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کے مسائل کا مکمل ادراک ہے، وفاقی حکومت اپنےدائرہ اختیار کے تحت مسائل کےحل کے لیے اقدامات کر رہی ہے، عوامی مسائل کا حل وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

قومی خبریں سے مزید