خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں گھر میں گیس لیکج سے ایک شخص جاں بحق اور خواتین و بچوں سمیت 5 افراد بےہوش ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق لنڈی کوتل میں گھر کے اندر سلینڈر سے گیس لیکیج کے باعث کمرے میں گیس بھر گئی تھی۔ دم گھٹنے سے ایک شخص موقع پر جاں بحق اور 5 افراد بےہوش ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بےہوش افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، تشویشناک حالت کے پیش نظر 2 بچوں کو پشاور منتقل کیا گیا۔