• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں سونا تاریخی بلندی پر پہنچ گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں کی بلند پرواز جاری ہے۔ فی تولہ 7700 روپے مہنگا ہو کر تاریخی بلندی پر پہنچ گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 7700 روپے کے بڑے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 80 ہزار 962 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا 6602 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 12 ہزار 347 روپے کا ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 77 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 586 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

تجارتی خبریں سے مزید