نامور کامیڈین اور اسٹیج اداکار قیصر پیا سے واردات ہوگئی، ملزم قیمتی موبائل فون لوٹ کر لے گئے۔
لاہور کے گارڈن ٹاؤن تھانے میں درج مقدمے کے مطابق قیصر پیا نے ٹریفک سگنل پر گاڑی رکی تو ایک ملزم نے گاڑی پر ہاتھ مارا اور جھگڑا شروع کردیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق دوسرے ملزم نے اداکار کی گاڑی میں دوسری طرف سے داخل ہوکر قیمتی موبائل لے لیا۔