• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ڈی اے دفتر میں تمام غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے دفتر میں تمام غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

اس حوالے سے جاری حکم نامہ کے مطابق سائلین سے رشوت یا کمیشن مانگنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ پبلک ڈیلنگ کے تمام دفاتر میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ سختی سے منع ہے، ڈی جی کے ڈی اے احکامات پر عملداری سے متعلق دفاتر کا دورہ کرسکتے ہیں۔ 

حکم نامہ کے مطابق خلاف ورزی کے مرتکب افسران اور عملے کیخلاف انضباطی کارروائی کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید