وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے گھریلو گیس کی فراہمی بہتر بنانے کی ہدایت کردی، گیس کی طلب و رسد پر ہفتہ وار رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ گیس کمپنیوں کو گھریلو صارفین کو فوری ریلیف دینے کی ہدایت کی ہے، صنعت سے گھریلو شعبے کو اضافی گیس منتقل کرنے کا آپشن زیر غور ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن میں روزانہ صبح 10 بجے گیس صورتحال کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
اجلاس میں سوئی نادرن کے حکام نے بتایا کہ صنعتوں کو گیس بندش ایک دن سے دو دن کرنے پر مشاورت جاری ہے، دو گیس فیلڈز کی بحالی سے سپلائی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے گھریلو صارفین کو 39 ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس دے رہے ہیں۔