• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر داخلہ محسن نقوی کا شہید میجر انور کاکڑ کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں شہید میجر انور کاکڑ کی رہائش گاہ  پہنچ کر شہید میجر انور کاکڑ کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا، شہید کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

شہید میجر انور کاکڑ کی والدہ نے کہا کہ ان کا بیٹا شیر تھا، وطن پر قربان ہوگیا، بیٹے کی شہادت پر فخر ہے، دو اور بیٹے بھی وطن کیلئے حاضر ہیں۔ 

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا آپ پاکستان کے بہادر بیٹے کی باہمت والدہ ہیں، قوم کو آپ پر فخر ہے، آپ کا عزم اور جذبہ ہی قوم کی اصل قوت ہے۔ شہید میجر انور کاکڑ اور آپ ہمارے سر کا تاج ہیں۔ شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ وطن کے تحفظ کی ضمانت ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے شہید میجر انور کاکڑ کے بھائی کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک اسکول کو شہید میجر انور کاکڑ کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ میجر انور کاکڑ کچھ روز قبل کوئٹہ میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید