• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 بھارتی حمایت یافتہ خارجی ہلاک

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 13 بھارتی حمایت یافتہ خارجی ہلاک کردیے گئے۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر خارجیوں کے خلاف دو مختلف کارروائیاں کیں۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے 8 خارجیوں کو ہلاک کیا، کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو موثر طور پر نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کرم میں دوسری کارروائی کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید