پاک کالونی پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس سے اسلحہ پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق ہلاک ملزم پولیس کی جوابی فائرنگ سے مارا گیا، شناخت کے بعد اس کا مجرمانہ ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔
ایک بیان میں ایس ایس پی کیماڑی نے کہا کہ ہلاک ملزم پر 35 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔
اقدام قتل، قتل، ڈکیتی، بنک ڈکیتی، اغوا برائے تاوان، اسلحے، منشیات، اور موٹر سائیکل چھیننے کے مقدمات درج ہیں۔
ایس ایس پی کیماڑی نے مزید کہا کہ ہلاک ملزم پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب بھی تھا، جس کا ایک ساتھی جنید پہلے ہی پولیس مقابلے میں مارا جا چکا ہے۔