• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین کے آرٹیکل 51 اور 106 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش

تحریک انصاف کے رکن محمد اسلم گھمن نے آئین کے آرٹیکل 51 اور 106 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا۔ 

بل کے مطابق صوبائی اسمبلی کی خواتین نشستوں کو براہ راست اور آزادانہ ووٹ کے ذریعے منتخب کیا جائے۔ 

بل کے متن کے مطابق غیر مسلم مخصوص نشستوں کے لیے ہر صوبہ ایک واحد حلقہ بنے گا، غیر مسلموں کی تمام نشستیں الیکشن کمیشن میں جمع پارٹی فہرستوں کے مطابق دی جائیں۔ 

قومی اسمبلی نشے میں دوران ڈرائیونگ قتل خطا پر 10 سال قید اور 5 لاکھ جرمانے کا بل بھی پیش کردیا گیا۔

ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار، ارشد وہرا اور پیپلز پارٹی کے ایم این اے مرزا اختیار بیگ نے بل قومی اسمبلی میں پیش کیا۔

بل میں پاکستان پینل کوڈ اور کوڈ آف کرمنل پروسیجر میں ترامیم تجویز کی گئی ہے، ڈپٹی اسپیکر نے تینوں ارکان کا بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا ہے۔

بل کے متن کے مطابق شراب، منشیات یا نشہ آور اشیاء کے زیر اثر دوران ڈرائیونگ ڈرائیور قتل خطا کا مرتکب ہوگا۔

بل کے متن کے مطابق ڈرائیور کا ٹیسٹ شراب یا منشیات کے استعمال کا پتا لگانے کے لیے کیا جائے گا، ایسا ٹیسٹ حادثے یا گرفتاری کے 2 گھنٹے کے اندر کیا جائے گا۔

بل کے متن کے مطابق اگر کیمیکل ٹیسٹ سے ثابت ہو جائے تو سیکشن 320 اے یا قتل خطا کے تحت ایف آئی آر درج ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید