ڈیرہ اسماعیل خان میں قریشی موڑ کے قریب امن کمیٹی کے رکن نور عالم محسود کے گھر خودکش دھماکے کا ایک زخمی دم توڑ گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے مطابق خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی۔
ڈی پی او نے کہا کہ خودکش دھماکے کے 7 زخمی زیرِ علاج ہیں۔
واضح رہے کہ خودکش دھماکا رکن امن کمیٹی نور عالم محسود کے بھتیجے کی شادی کی تقریب میں ہوا تھا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ڈی آئی خان دھماکے کی مذمت کی اور آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کی تھی۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور انتہائی افسوسناک واقعے کے ذمے داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔