• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں موسم سرد اور ابرآلود رہنے کا امکان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

وادیِ کوئٹہ میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ ہفتے کو بھی جاری رہا۔

کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بارش سے کوئٹہ کی سڑکیں جل تھل ہوگئیں۔

شہریوں کو بجلی کی آنکھ مچولی اور سوئی گیس پریشر میں کمی سے  مشکلات کا سامنا رہا۔

ہفتے کے روز صوبے میں سب سے زیادہ سردی قلات میں ریکارڈ کی گئی، جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج رات میں کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، پشین، گوادر اور گردونواح میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی توقع ہے۔

قومی خبریں سے مزید