سانحہ گل پلازا کراچی کی عدالتی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن ٹی او آرز سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جوڈیشل کمیشن گل پلازا واقعےکی تحقیقات کرے گا، کمیشن بلڈنگ اپروول اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی جانب سے لیز توسیع کا جائزہ لے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن گل پلازا کی تعمیرات میں بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی کا بھی جائزہ لے گا، وہ لوگوں کے انخلا میں درپیش مشکلات کا جائزہ بھی لے گا۔
جوڈیشل کمیشن اپنے ٹی او آرز کے تحت آگ سے بچاؤ اور قابو پانے کے انتظامات اور سیفٹی انتظامات، گل پلازا کا فائر آڈٹ اور سفارشات پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن آگ لگنے کی وجوہات، ریسکیو کارروائی اور افادیت کا جائزہ بھی لےگا، کمیشن آگ لگنے سے قبل اور بعد کے ذمے داران کا تعین کرے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن 8 ہفتوں میں تحقیقات مکمل کرے گا، کمشنر کراچی تحقیقاتی کمیشن کو سیکریٹریٹ سپورٹ فراہم کریں گے۔