خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کے وژن سے ہزاروں خواتین پر مشتمل نیٹ ورک قائم ہوا ہے۔
ابوظبی میں زاید ایوارڈز میں شرکت کرتے ہوئے خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے بتایا کہ شہید بےنظیر بھٹو نے پاکستان میں خواتین کیلیے کمیونٹی ہیلتھ ماڈل بنایا۔
اس موقع پر تقریب میں شریک عالمی رہنماؤں نےامن، برداشت اور تعاون پر گفتگو کی۔
آرمینیا آذربائیجان امن معاہدہ کو بھی زاید ایوارڈ دیا گیا جبکہ افغان لڑکیوں کی تعلیم کی علمبردار زرقہ یفتالی اور فلسطینی ادارے کے تعاون کے لیے بھی زاید ایوارڈ رکھا گیا۔