• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بسنت پر شوہر کی خوشی دیکھ کر اندازہ ہوا کہ یہ کتنا بڑا موقع ہے، ملالہ یوسفزئی

ملالہ یوسفزئی: فائل فوٹو
ملالہ یوسفزئی: فائل فوٹو 

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بسنت پر شوہر کی خوشی دیکھ کر اندازہ ہوا کہ یہ کتنا بڑا موقع ہے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ  بسنت کا آنا ایک خوشی کا موقع ہے، جس سے لوگ متحد ہوتے ہیں، یہ موقع ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم سب مل کر پاکستان کو بہتری کی طرف لے جا سکتے ہیں۔

دوسری جانب لاہور میں بسنت کے دوسرے دن بھی لاہوریوں کا جوش و خروش عروج پر ہے۔ تیز دھوپ بھی خواتین بچوں اور بڑوں کو چھتوں کا رخ کرنے سے نہ روک سکی۔

شہریوں نے پتنگ اڑائی، پیچ لڑائے، اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے،  خواتین نے بھی پتنگ اڑا کر خوب انجوائے کیا،  بچوں نے بھی خوب ہلہ گلہ کیا۔

لاہور کے لبرٹی چوک میں بسنت کی رنگینیاں دیکھنے میں آئیں، شہری تاریخی مقامات کی سیر کے لیے اندرونِ شہر بھی پہنچ گئے، شہریوں نے کہا کہ اندرونِ لاہور کے تاریخی مناظر دیکھ کر پرانے وقتوں کی یاد تازہ ہوگئی۔

قومی خبریں سے مزید