• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ بینک کے اشتراک سے ’کنیکٹڈ پنجاب پروگرام‘ تیار کیا جا رہا ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کہا ہے کہ ورلڈ بینک کے اشتراک سے ’کنیکٹڈ پنجاب پروگرام‘ تیار کیا جا رہا ہے۔

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

 اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں کی ورلڈ بینک اور صوبائے پنجاب کے درمیان  صحت، تعلیم، اپنی چھت اپنا گھر، ستھرا پنجاب، ماحولیاتی شعبوں میں تعاون بڑھانے  پر گفت گو ہوئی۔

عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے فلاحی منصوبوں کو سراہا اور پنجاب میں جاری سیاحت، تعلیم، صحت، اسکل ڈیولپمنٹ پراجیکٹس کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

ملاقات میں پنجاب میں مختلف شعبوں میں ورلڈ بینک کے تعاون سے چلنے والے پراجیکٹس کا جائزہ بھی لیا گیا۔

مستقبل میں موسمیاتی لچک، ڈیجیٹل گورننس، جامع ترقی کے لیے سپورٹ اور سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی گئی۔

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عالمی بینک کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، ہم کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں، ورلڈ بینک آئی ٹی انفرااسٹرکچر کو بہتر بنائے گا اور اقتصادی ترقی کو متحرک کرے گا۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا ہے کہ ڈیجیٹلائزیشن کا مقصد صوبے میں کارکردگی، شفافیت اور ترقی کو فروغ دینا ہے۔

قومی خبریں سے مزید