بنوں کے علاقے فتح خیل پولیس چوکی پر رات گئے دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔
اس حوالے سے ڈی پی او یاسر آفریدی کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہو گئے۔
ڈی پی او نے بتایا ہے کہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔